سنیل شیٹھی کی بیٹی کس کرکٹر سے شادی کرنیوالی ہیں؟

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی کی معروف بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز کنانول لوکیش راہل یا کے ایل راہل کے ساتھ شادی طے ہوگئی ہے، دونوں بہت جلد ایکسپورٹ کے ہو جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل شیٹھی نے ایک انٹرویو میں اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہل کی شادی کے منصوبے کی تصدیق کی ہے، بھارتی اداکار نے بتایا کہ وہ شادی کے لیے مناسب تاریخ کا انتخاب کر رہے ہیں، اتھیا اور راہل کی رضامندی کے بعد ہی سارے معاملات طے پائیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ راہل اور اتھیا رواں برس دسمبر کے آخر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ جوڑے کی شادی کی تقریب کھنڈالا میں واقع سنیل شیٹھی کے بنگلے ’جہان‘ پر منعقد کی جائے گی۔
یاد رہے کہ بھارتی اداکارہ اتھیار شیٹھی اور بھارتی کرکٹ اوپنر کے ایل راہل گزشتہ تی سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تاہم انہوں نے اپنے تعلق کو میڈیا سے پوشیدہ رکھا، اتھیا شیٹھی کے بھائی آہن شیٹھی کی پہلی فلم کی خصوصی اسکریننگ پر اتھیا اور راہل پہلی بار میڈیا پر ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ جوڑا پرتعیش شادی نہیں کرنا چاہتا بلکہ وہ خوشی کے اس موقع کو صرف اپنے خاندان والوں اور قریبی لوگوں کے ساتھ منانا چاہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شادی کے لیے لگژری ہوٹل کا انتخاب کرنے کے بجائے اپنے والد کے فارم ہاؤس کا انتخاب کیا۔
اسی دوران سنییل شیٹی نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کے ایل راہل اور سنیل شیٹی کے بیٹے اہان شیٹی پارک میں مارننگ واک کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پوسٹ کے آخری میں انہوں نے دونوں کے ایل راہل اور اہان شیٹی کی لندن کی سڑکوں پر ٹہلتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کی ہیں، ویڈیو کے ساتھ کیپشن بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ سنیل شیٹی نے کے ایل راہل پر محبت کی بارش کرتے ہوئے انہیں اپنا پیار بتایا ہے، انہوں نے لکھا کہ ‘میرا پیار، میری طاقت’ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پوسٹ میں کے ایل راہل اور اہان شیٹی کو ٹیگ کیا ہے۔
