سنی اتحاد کونسل کا پنجاب میں شیڈو کابینہ بنانے کا فیصلہ

سنی اتحاد کونسل نے پنجاب میں شیڈو کابینہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔48گھنٹوں میں پنجاب میں شیڈو کیبنیٹ کا اعلان کردیا جائے گا

ذرائع سنی اتحاد کونسل کے مطابق سینئر رہنماوں نے شیڈو کیبنیٹ کیلئے ارکان اسمبلی کے ساتھ  مشاورت شروع کردی۔پنجاب میں حکومت کے ہر محکمےکی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے شیڈو کیبنیٹ کی زمہ داریاں  مختلف ارکان اسمبلی کو دی جائیں گی۔

پبلک ریلیف کے حوالے سے حکومتی کارکردگی اور ہر محکمے پر چیک رکھے جائیں گے۔

Back to top button