سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی، فی تولہ 500 روپے سستا
ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کمی ریکارڈ

کراچی (نیوز ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 59 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 94 ہزار 320 روپے ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔
عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 375 ڈالر پر آگئی۔
