سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کی رپورٹ جاری کردی

سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کی رپورٹ جاری کردی۔27اکتوبر کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 1 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7ارب 50کروڑ 42لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئے۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی اور ذخائر 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 9 کروڑ 26 لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5 ارب 6 کروڑ 88 لاکھ ڈالر ہوگیا۔
