سپریم کورٹ کا کراچی میں تجاوزات کے خاتمے کا حکم

کراچی میں اورنگی اور محمود آباد نالے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کو معطل کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے تجاوزارت کے خاتمے کا حکم دیدیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ ، اورنگی نالہ اور محمود آباد نالے پر تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں گجر، اورنگی اور محمود آباد نالے پر تجاوزات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ وزیرٰ اعلی سندھ کو بلا لیں آپ وضاحت نہیں کرسکتے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تینوں نالوں کے اطراف تجاوزات ختم کرانے کا حکم دیا۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا آپ کیا چاہتے ہیں لوگوں کو نئے گھر میں شفٹ کردیں؟ اس پر عدالت نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں ہم وزیراعلیٰ سندھ کوبلارہے ہیں ، بعد ازاں عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو اس کے بارے میں موقف دینے کیلئے طلب کر لیا۔
