کرونا سے مزید 9 افراد جاں‌بحق، 698 نئے کیسز

ملک بھر میں کرونا اموات اور کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، آج مزید 9 افراد مہلک وائرس سے جان کی بازی ہارگئے ہیں‌ ، 698 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

698 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.65فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ، ملک بھر میں کرونا کے 42095 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک میں سرکاری پورٹل کے مطابق کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28386 ہو گئی اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ فعال کیسز 23 ہزار سے زائد رہے۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 666 مریض کرونا سے صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 16 ہزار سے زائد رہی۔

Back to top button