سیاسی دبائو پر کراچی کو 1100 ارب روپے دے رہے ہیں

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب کے بجٹ کا بڑا حصہ لاہور پر خرچ کردیا۔

اسلام آباد میں قومی کانفرنس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سندھ حکومت ایک روپیہ خرچ نہیں کرتی، اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کے مسئلے کیسے حل کرسکتے ہیں؟ سیاسی دباؤ کی وجہ سے کراچی کو ترقیاتی کاموں کے لیے 1100 ارب روپے دے رہے ہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ صوبے کے دوسرے شہروں کا پیسہ لاہور پر لگایا گیا، یہ تو کوئی طریقہ نہیں۔ وفاقی حکومت نے کراچی کے نالے صاف کیے، حکومت کے سی آر پر خرچ کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میڈیا میں جتنا وقت عمران خان دے رہے ہیں آج سے قبل کسی نے نہیں دیا ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ کرا نے کو پی ٹی آئی حکومت کی غلطی قرار دے دیا اور کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی طرف سے لوکل گورنمنٹ کی مخالفت سامنے آرہی ہے ،  پی ٹی آئی حکومت کی غلطی تھی کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہیں کرائے گئے، کراچی سے پی ٹی آئی جیتی ہے، کراچی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ان کا خیال رکھے۔

Back to top button