انضمام الحق کو دل کا دورہ،ہسپتال سے ڈسچارج
پاکستانی ٹیم کے51 سالہ سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث لاہور کے ہسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق انضمام الحق کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور اسٹنٹ بھی ڈالا گیا ہے جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔
Prayers for the quick recovery of our legend and pride of Pakistan Syed Inzamam ul Haq. May Allah SWT give you complete shifa. @Inzamam08 #InzamamUlHaq
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) September 28, 2021
کرکٹر کو دل کا دورہ پڑنے اور ہسپتال داخل ہونے کی خبر ٹوئٹر پر گردش کرنا شروع ہوئی تو شہریوں کے ساتھ کھیلوں کی شخصیات نے بھی ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انضمام الحق کو ‘لیجنڈ’ اور ‘پاکستان کا فخر’ قرار دیا۔سرفراز احمد نے بھی ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔کرکٹ پریزینٹر وِکرم سٹھائے نے انضمام الحق کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ‘کرکٹ کو اب بھی آپ کے پرسکون اثر کی بہت ضرورت ہے۔
Prayers for @Inzamam08 bhai for speedy recovery In shaa Allah he will be fine 🤲
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) September 27, 2021
کمنٹیٹر ہَرشا بھوگلے نے امید ظاہر کی کہ سابق پاکستانی کپتان جلد شفایاب ہوجائیں گے اور مزید کئی سالوں تک کرکٹ کا حصہ رہیں گے۔
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انضمام الحق پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 375 میچز میں 11 ہزار 701 رنز بنائے۔وہ 119 ٹیسٹ میچز میں 8 ہزار 829 رنز بنا کر پاکستان کے تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے۔
Prayers for @Inzamam08 bhai for speedy recovery In shaa Allah he will be fine 🤲
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) September 27, 2021
انضمام الحق پاکستان کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے بھی ایک ہیں۔انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے 2007 میں ریٹائرمنٹ لی تھی جس کے بعد وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اور پھر 2016 سے 2019 چیف سلیکٹر بھی رہے۔
