سینیٹ کااجلاس بلایا جائے،پیپلزپارٹی نے چیئرمین کو پھر خط لکھ دیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے  سینیٹ کا اجلاس بلانے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو ایک اور خط لکھ دیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ ریکوزیشن سے دستخط واپس لینے سے متعلق میں نے آپ کو خط لکھا تھا۔چیئرمین سینیٹ کے ریکوزیشن سے دستخط واپس لینے کے اختیارات سے متعلق سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔آئین چیئرمین سینیٹ کو کسی رکن کے ریکوزیشن پر کیے گئے دستخط واپس لینے کا اختیار نہیں دیتا، یہ عمل آئین اور پارلیمان کو کمزور کرے گا۔

تاج حیدر کاکہنا تھاکہ  گزشتہ 49 دنوں سے اجلاس نہیں بلایا گیا، عوام اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔چیئرمین سینیٹ کے آفس کو غیر جانبدار ہونا چاہیے، بہانے ڈھونڈنے کے بجائے ہمیں سینیٹ کا اجلاس بلانے کیلئے کوئی راستہ نکالنا چاہیے۔

Back to top button