نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قوم کو جشن عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جشن میلادالنبیؐ کے پرمسرت موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپؐ پوری کائنات کیلئے رحمت اللعالمینؐ بن کر تشریف لائے، آپﷺ کی آمد سے دنیا کی تاریکیوں کو نور ملا اور بے سہارا کو آسرا۔محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضور کریمﷺ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا جو پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے، حضرت محمدﷺ سے محبت کا عملی تقاضا ان کی سیرت اور احکامات کی پیروی کا متقاضی ہے، عالم اسلام کو درپیش مسائل کا حل سیرت النبیﷺ میں پنہاں ہے، نبی آخرالزماںﷺ نے امن، اخوت، احترام انسانیت، مساوات، عفوو درگزراورعدل و انصاف کا درس دیا۔

Back to top button