فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پرعملدرآمدکیا جائے،تحریک انصاف

تحریک ا نصاف نے فیض آباد دھر نا کیس کے فیصلے پرعملدرآمد کامطالبہکردیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک ا نصاف کے وکیل شعیب شاہین کاکہنا تھاکہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہے، اس پر من و عن عمل درآمد ہونا چاہیے۔ دھرنا کیس میں فیض حمید کے خلاف بھی کارروائی ہوتی ہے تو ہو جائے۔فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر تھے جبکہ میں تو حامد خان گروپ کے ساتھ پہلے ہی قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے حق میں تھا۔پی ٹی آئی نے غلطیاں کیں جن کا خمیازہ ہم بھگت رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ ملک میں اظہار رائےکی آزادی پر قدغن لگائی جا رہی ہے، سرعام انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی مقبولیت مانتے ہیں لیکن قبولیت منظور نہیں۔
