پی آئی اے کی نجکاری کی تیاریاں،نئے معاہدے سےروک دیا

نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کو کسی نئے معاہدے سےروک دیا ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل فروری تک مکمل ہو جائے گا ۔ مارچ 2024 تک پی آئی اے کوئی بھی طویل المدتی معاہدہ نہیں کرےگی۔ پی آئی اے کو لیز پر طیارےحاصل کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارچ 2024 سے آگے کا حتمی فلائٹ شیڈول بھی نہیں بنایا جائےگا، پی آئی اےکی فروخت کے بعد ہی آئندہ کی منصوبہ کی جائےگی۔
