سینیٹ کا اہم اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ

اہم بل پیش کرنے کے حوالے سے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے ممکنہ انکار کی وجہ سے ریکوزیشن اجلاس بلائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں حکومت نے سینیٹ اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ہے۔
ملک میں جاری دہشت گردی، معاشی صورت حال اور اہم معاملات سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے، علاوہ ازیں اجلاس میں حکومت کی جانب سے اہم بل بھی لائے جانے کا امکان ہے۔
ریکوزیشن اجلاس میں حکومت قومی اسمبلی سے منظور شدہ بلوں کی منظوری لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس جاری رہنے تک اجلاس جاری رکھا جائے گا۔
