سیکیورٹی فورسز کا تربت میں آپریشن، 7 ملزم ہلاک

بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملزموں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وں نے تربت کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تو نامعلوم ملزموں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی گئی۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 7 ملزم موقع پر ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

Back to top button