سی سی پی او کی تعیناتی پر تنازع، آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا امکان

سٹی چیف پولیس افسر (سی سی پی او) عمر شیخ اور آئی جی شعیب دستگیر کے درمیان تنازع کے بعد آئی جی پنجاب کی تبدیلی ایک بار پھر غور شروع کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشاورت کے بغیر سی سی پی او لاہور کی تعیناتی پر ڈٹ گئے، آئی جی پنجاب نے جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں تعیناتی پر اعتراض کیاتھا۔وزیراعظم نے آئی جی پنجاب کو وزیراعلیٰ سے ملاقات کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار مصالحت کی کوشش کرتے رہے۔ آئی جی پنجاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد اپنے دفتر بھی نہیں آئے۔آئی جی پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ بغیر مشاورت سی سی پی او لاہور کی تعیناتی قبول نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے آئی جی پنجاب کے ناموں کے لیے محسن بٹ، کلیم امام، اے ڈی خواجہ اور عارف نواز کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سی سی پی لاہور کو تبدیل نہ کرنے پر آئی پنجاب پولیس شعیب دستگیرنے مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔ آئی جی پنجاب نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں سی سی پی او کی بغیر مشاورت تعیناتی پر اعتراض کیا اورسی سی پی لاہور کی تعیناتی سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او کی بغیر مشاورت تعیناتی پر اعتراض کیا ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کو فوری تبدیل کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہور کی تبدیلی سے معذرت کرلی۔ جبکہ آئی جی پنجاب نے بھی بات نہ ماننے پر کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
دوسری طرف سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے کہا کہ میرا آئی جی سے کوئی اختلاف نہیں۔ آئی جی پنجاب میرے سینئر افسر ہیں۔آئی جی مجھ سے جی پی ایس لوکیشن مانگیں تو ضرور دوں گا۔ میں ان کو بتانے کا پابند ہوں گا کہ میں کہاں کام کررہا ہوں۔ واضح رہے آئی جی پنجاب کو سی سی پی او کی تعیناتی پر اعتراض تھا۔ اتنی اہم پوسٹ کے حوالے سے مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔ جبکہ عمر شیخ نے بھی آئی جی پنجاب کے حوالے سے سخت جملوں کا استعمال کیا اور کہا کہ مجھے آئی جی پنجاب نے نہیں بلکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے تعینات کیا ہے۔اس پر آئی جی پنجاب سخت برہم ہوئے اور کہا کہ عمر شیخ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے میں اس شخص کے ساتھ کام نہیں کر سکتا۔ لاہور پولیس کے نئے تعینات ہونے والے سی سی پی او محمد عمر شیخ نے چند روز قبل اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔ محمد عمر شیخ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ کا تعلق بیسویں کامن سے ہے۔ عمر شیخ نے ضلع نواب شاہ، جیکب آباد ، لاڑکانہ ، جام شورو سمیت متعدد اضلاع میں بطور ڈی پی او ڈی جی خان میں بطور ریجنل پولیس آفیسر بھی فرائض سرانجام دیے۔ سربراہ لاہور پولیس کا شمار پولیس کے نہایت پروفیشنل، منجھے ہوئے اور تجربہ کار افسروں میں ہوتا ہے۔
