سی ٹی ڈی کی کارروائی ، گودار خود کش دھماکے کے تین ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران بلوچستان کے ضلع کیچ سے گوادر خودکش دھماکے میں ملوث تین ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے ۔

  انسداد دہشتگردی فورس کے ترجمان نے بتایا کہ  فورسز نے تربت کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران  شعیب نامی شخص کو گرفتار کیا اور اس کے بعد  شعیب کی فراہم کردہ معلومات پر مزید  2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، ملزموں سے  متعدد ہتھیار ، دھماکا خیز مواد اور دستی بم بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

 سی ٹی ڈی ترجمان  نے مزید بتایا کہ  ان تنیوں ملزمان کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے ہے۔گرفتار ملزمان نے گوادر میں ہونے والے خود کش حملے میں معاونت کی تھی اور ساتھ ہی دعویٰ بھی  کیا کہ یہ ملزمان سیکیورٹی اداروں سمیت شہریوں پر مزید حملے کرنا چاہتے  تھے۔

 دوران  تفتیش ملزموں  نے اعتراف کیا کہ وہ اس دہشت گرد تنظیم کا حصہ ہیں جنہوں نے گوادر میں خود کش حملہ کیا تھا جس کے دوران چینی باشندوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔

گرفتار ملزم  عارف نے تفتیسی ٹیم  کو بتایا کہ اس کے بھائی احمد نے خود کش بمبار کو  سفری سہولت فراہم کرتے ہوئے ایران  سے گوادر منتقل کیا اور  خود کش بمبار کو 10 اور 11 اگست کی درمیانی شپ وصول کیا اور  رہائش بھی فراہم کی ۔

عارف نے انکشاف کیا کہ ایران میں شیران چاہ بہار کے علاقے کا رہائشی رسول بنگش اس حملے کا ماسٹر مائینڈ تھا ، اس نے مزید انکشاف کیا کہ رسول بنگش نے 2019 میں گوادر کے پی سی ہوٹل پر ہونے والے حملے میں ملوث افراد کو منتقل کرنے کے لیے اپنے مرحوم والد کو استعمال کیا تھا۔

Back to top button