عاطف اسلم ، ماہرہ خان کے گانے اجنبی کی مقبولیت

معروف گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان کے نئے گانے اجنبی نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں ، معروف گلوکار نے گانا ریلیز ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کیا تھا۔

 اپنی پوسٹ میں گلوکار عاطف اسلم نے لکھا کہ میرا نیا گانا ‘اجنبی’ ریلیز ہو گیا ہے، انہوں نے گانے کا حصہ بننے پر ماہرہ خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔معروف اداکارہ  ماہرہ خان نے بھی اپنے نئے گانے کے حوالے سے  سوشل میڈیا پر اور اپنا گانا ریلیز ہونے سے متعلق مداحوں کو بتایا۔

معروف اداکارہ  نے 10 برس قبل فلم ‘بول’ میں عاطف اسلم کے ساتھ کام کرنے کا بھی حوالہ دیا اور بتایا کہ کرونا وائرس کے دوران یہ ان کا پہلا شوٹ تھا ، گانا اجنبی چند گھنٹون میں بے مقبول ہوا ہے اور اسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے ۔اس گانے کو اب تک 5 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ یوٹیوب پر ساتویں نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

 اس گانے کو گلوکار کے دیگر گانوں سے مختلف ہے اور وہ اس میں ایک مرتبہ نظر آنے والی ماہرہ خان کو ڈھونڈتے نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اگست  کے دوران  ایک انٹرویو میں معروف گلوکار عاطف اسلم  نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ رواں سال ماہرہ خان کے ساتھ ایک گانے میں دکھائی دیں گے اور دونوں رومانس  بھی کریں گے ، انہوں نے اپنے گانے ’اجنبی’ کا ٹیزر بھی ریلیز کیا تھا۔

Back to top button