شام کے وزیر خارجہ انتقال کرگئے

شامی وزیر خارجہ 79 سالہ ولید المعلم انتقال کر گئے، ولیدالمعلم کئی سالوں سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کی صحت خراب تھی.
ولید المعلم شام کے نائب وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے تھے اور انہیں 2006 میں وزیر خارجہ مقرر کیا گیا جس کے بعد وہ طویل عرصے تک اس وزارت پر خدمات انجام دیتے رہے۔ ولید المعلم کو شامی صدر بشارالاسد کے قریبی لوگوں میں شمار کیا جاتا تھا اور وہ شامی صدر کی پالیسیوں کے بڑے حمایتی تھے۔ شامی حکومت کا کہنا ہےکہ ولید المعلم کی وفات کے بعد نئے وزیر خارجہ کے نام پر غور کیا جارہا ہے جس کے لیے ان کے نائب اور انتہائی تجربہ کار سفارتکار فیصل میکداد کو وزیر خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ شامی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ولید المعلم محب وطن شخصیت تھے، ان کی تدفین دمشق میں کی جائے گی۔ 14 سال تک شام کے وزیر خارجہ رہنے والے مرحوم ولید المعلم سابق سفارتکار تھے اور وہ 90 کی دہائی میں 9 برس تک امریکا میں شام کے سفیر بھی رہے۔
