شاہ زین، عثمان ترکئی، سلمان رفیق ، سیف الملوک کھوکھر بھی کرونا کا شکار

کورونا وائرس نے پاکستانی سیاستدانوں کو نشانے پر رکھ لیا، لیگی ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق، سیف الملوک کھوکھر ایم این اے نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور ایم این اے عثمان خان ترکئی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، چند روز کے دوران اوسطاً دو ہزار سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں، ان میں اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے لکھا کہ میرا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، میں نے اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ ٹویٹ میں لیگی رہنما نے مزید لکھا کہ الحمد للہ میری صحت بہتر ہے، مجھے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔
دوسری طرف سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے خواجہ سلمان رفیق کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ آپ ہمارا اثاثہ ہیں۔یہ بھی پڑھیں: صوبوں کو اضافی 250 وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے گئے
ڈیرہ بگٹی سے ایم این اے نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور ان کے کئی ساتھیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ پی پی ایل سوئی کے پندرہ ملازمین کے بھی ٹیسٹ پوزیٹو آگئے، تمام افراد نے خود کو گھروں میں آئسولیٹ کردیا۔
دریں اثناء صوابی سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔عثمان خان ترکئی کا کہنا ہے کہ میری بیوی، بیٹے اور بہود کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، ہم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے، قوم ہماری صحت کے لیے دعا کرے۔
مسلم لیگ ن کے پنجاب میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر اور ان کے صاحبزادے ملک فیصل یوسف کووڈ 19 کے مرض میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بیٹے نے مرض کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button