شمالی وزیرستان،دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، پاک فوج کا جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز  اور  دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز  نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاع  پر آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز  اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں  خانیوال کا 21 سالہ سپاہی شکیل شفقت بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، علاقے میں پائے جانے  والےکسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کے لیےکلیئرنس  جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنےکے لیے پرُعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Back to top button