شمالی وزیرستان ،سکیورٹی فورسزکا آپریشن،کیپٹن شہید،2دہشتگرد ہلاک

 شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید،2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی ٹیم کی قیادت کرنے والے 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،۔

Back to top button