شہبازشریف کے اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب

احتساب عدالت نے شہباز شریف کے اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔
تحریری حکم نامے کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادے سلمان شہباز، بیٹی رابعہ عمران، داما ہارون یوسف کے اثاثے منجمد کرنے کی عملدرآمد رپورٹ ڈی جی نیب لاہور سے طلب کرلی۔ جج کی جانب سے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کے وکلا نے مصروفیت کے باعث نیب کے گواہ پر جرح نہیں کی۔ عدالت نے شہباز شریف خاندان کے خلاف نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پرجرح کےلیے دوبارہ طلب کرلیا۔ منی لانڈرنگ ریفرنس پر مزید سماعت 22 دسمبر کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button