شہباز شریف، حمزہ کیخلاف رمضان شوگرملز ریفرنس واپس بھجوا دیا گیا

وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیا گیا ہے۔
احتساب عدالت نے دورانِ سماعت ریمارکس دیئے کہ رمضان شوگر ملز کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے۔
احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کا نیب آرڈینس 2022ء کے تحت فیصلہ سنایا، سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل نے آج دائر اختیار پر دلائل دیئے تھے۔
عدالت نے کہا کہ 50 کروڑ سے کم کرپشن کا کیس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

Back to top button