شہباز شریف کا عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی درخواستیں واپس لینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے پر عمل درآمدکی درخواستیں واپس لینے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
جسٹس علی باقر نجفی 24مئی کو شہباز شریف کی اس درخواست پر سماعت کریں گے۔
شہباز شریف کے وکلاء اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے لاہورہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے اس لیے بلیک لسٹ سے نام نکلوانے اور عدالتی فیصلے پر عملد رآمد کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔وکلاء نے کہا کہ عدالت نے عمل درآمد کیس میں 26مئی کے لیے نوٹسز جاری کررکھے ہیں لیکن ہم اب اس درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے لہٰذا درخواست واپس کی جائے۔
خیال رہے کہ شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔بعد ازاں شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت،عدالتی احکامات پرعمل درآمدکی درخواست کی تھی جس پر گزشتہ سماعت 19 مئی کو ہوئی تھی۔

Back to top button