شہباز شریف کا گوادر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم  شہباز شریف کا گوادر کی صورت حال پر تشویش کا اظہارکیا

نامزدوزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ گوادر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان پر شدید تشویش ہے۔ مسلم لیگ ن بلوچستان کے کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ متاثرین کی فوری امداد کی جائے۔ہماری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ تباہ شدہ گھروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

Back to top button