شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا ڈرائیور گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس نے مکمل تفتیش کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گاڑی کا مالک طاہر نذیر مریدکے کا رہائشی ہے جس نے گرفتاری کے بعد بیان میں بتایا کہ اس نے وہ کار وجاہت علی نامی شخص کو کرائے پر دی تھی جو اپنی فیملی کے ساتھ اسلام آباد جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا۔
کار کے ڈرائیور وجاہت علی کو تھانہ مریدکے لایا گیا جہاں کار ڈرائیور وجاہت علی نے بتایا کہ وہ جائے حادثہ پر کچھ دیر رکا لیکن جونہی شہباز گل کو گاڑی سے نکلتے دیکھا تو ڈر کے مارے بھاگ کھڑا ہوا۔
جائے حادثہ کے شواہد اور وجاہت علی سے تفتیش کے مطابق یہ ایک عام کار حادثہ ہے جو وجاہت علی کی غفلت کے باعث پیش آیا لیکن شہباز گل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی جس طرح کہ شہباز گل نے اس کو میڈیا میں ایک قاتلانا حملے کا رنگ دے کر پروپیگنڈہ کیا۔
وجاہت علی کو مزید تفتیش کے لیے حافظ آباد پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے چونکہ حادثے کا علاقہ ان کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
