شیخ رشید نے وزیر داخلہ بنتے ہی لال حویلی کی سکیورٹی سخت کردی

حال میں تعینات وزیر داخلہ شیخ رشید کی عوامی مسلم لیگ کے سیکریٹریٹ کے آس پاس سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے اور پولیس نے منگل کو آس پاس کے تجارتی راستوں کا سروے مکمل کرلیا ہے۔
ایس پی راول ٹاؤن رائے مظہر اقبال، ایس پی ہیڈ کوارٹرز ڈی ایس پی وارث خان اور ایس ایچ او کی سربراہی میں ایک پولیس ٹیم نے لال حویلی کے نام سے مشہور عوامی مسلم لیگ کے عوامی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید شفیق سے سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا۔ پارلیمانی سکریٹری برائے انسداد منشیات شیخ رشید شفیق نے راولپنڈی میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں اور دیگر سکیورٹی امور کے پیش نظر پولیس ٹیم کو سکیورٹی کے امور سے آگاہ کیا، ٹیم نے آس پاس کے تجارتی راستوں اور رہائشی علاقوں کا بھی دورہ کیا۔ سادہ کپڑوں میں اضافی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ مزید سیکیورٹی کےلیے عوامی مسلم لیگ کے پبلک سیکریٹریٹ کے داخلی دروازے پر واک تھرو گیٹ اور اسکینر لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ لال حویلی کے آس پاس سخت سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، ٹیم کو لال حویلی کے آس پاس سکیورٹی بہتر بنانے کےلیے کہا گیا تھا لیکن پبلک سیکرٹریٹ کے آس پاس کے علاقوں میں شہری زندگی اور کاروباری سرگرمیوں کو پریشان نہ کریں۔
