ایران کیساتھ ایم او یو اور جنگ بندی دونوں ختم ہو چکے: ٹرمپ کا دعویٰ

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کیے گئے معاہدے کے حوالے سے کہا ہے کہ میرے خیال میں ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) اور جنگ بندی دونوں ختم ہو چکے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کوئی نئی ڈیل نہیں کرنا چاہتے، ایران کے ساتھ جنگ بندی بھی ختم ہو چکی ہے اور اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوتے تو وہ انہیں استعمال کرتا۔ مزید کہنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اگر ایران حملہ کرے گا تو امریکا بھی بھرپور جواب دے گا۔ ان کے مطابق واشنگٹن کا مقصد ایران کو جوہری صلاحیت سے محروم کرنا ہے اور امریکا ایران کو غیر جوہری بنا کر رہے گا۔

امریکی صدر نے ایران کے معاملے کو کینسر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیں اس کینسر سے نجات حاصل کرنا ہوگی، کیونکہ کینسر کا علاج ابتدا ہی میں اسے ختم کرنا ہوتا ہے۔ ایران کے بارے میں بھی میری یہی رائے ہے‘‘۔

 

پاکستان، سری لنکا میں امیگریشن اور انسداد منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی ختم ہونے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Back to top button