شیری رحمنٰ دنیا کی 25 بااثر خواتین میں شامل

پیپلز پارٹی  کی رہنما اوروفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمن کا نام دنیا کی با اثر خواتین کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

فنانشل ٹائمز کی جانب سے سب سے 25 بااثر خواتین کی فہرست کی جاری کی گئی جس میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں 2022 ء کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی بااثر خواتین کو ان کے شعبوں میں نمایاں خدمات کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے ۔

جریدے نے شیری رحمان کو ’تحمل مزاج‘ خاتون کا لقب دے دیا ہے۔ اس فہرست میں فن لینڈ کی وزیراعظم، نائب صدر کولمبیا، وزیراعظم بارباڈوس، میگھن مارکل اور دیگر کا نام بھی شامل ہے۔

سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجنٹ نے شیری رحمان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ COP27 میں شیری رحمان نے پاکستان میں ماحالیتی تبدیلی کی تباہ کاریوں کے حوالے سے طاقتور بیان دیا، جس میں انہوں نے خاص طور پر ماحولیاتی تبدیلی کے وجہ سے پیدا ہونے والی ناانصافی کے پہلو کو اُجاگر کیا۔

Back to top button