صومالیہ : 2 کار بم دھماکوں میں 9 افراد ہلاک

افریقی ملک صومالیہ میں 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں صومالی سکیورٹی حکام اور عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ وسطی صومالیہ کے قصبے ماہاس میں دو کار بم دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جائے وقوع پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
