ضمنی الیکشن : غیرحتمی غیرسرکاری نتائج، پی ٹی آئی کو برتری حاصل

قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی الیکشن پر پولنگ کا وقت ختم ہو نے کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 سیٹوں پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔ پشاور کی سیٹ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان جبکہ ملتان کی سیٹ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے جیت لی ہے۔

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کے بعد خالی ہونے والی خیبرپختونخوا کی دو، پنجاب کی چار اور سندھ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات آج ہوئے ،تینوں صوبوں میں پی ڈی ایم اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہوا ،پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری ہے، جبکہ بعض حلقوں سے لڑائی جھگڑوں کی خبریں بھی موصول ہوئیں۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 22مردان کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان 42253 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا محمد قاسم 38415 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 24 چارسدہ کےغیر حتمی اور غیر سرکاری نئاتج کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حمایت یافتہ اور اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان 43664 ووٹ لیکر پیچھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان 50007 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔

این اے 31 پشاور کےغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے حلقے این اے 31 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 59972 ووٹ لیکر فتح حاصل کی۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حمایت یافتہ امیدوار اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے امیدوار حاجی غلام احمد بلور نے 34724 ووٹ حاصل کیے۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 108 فیصل آباد کےغیر حتمی اور غیر سرکاری نئاتج کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان 57085 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے 42173 ووٹ حاصل کیے ۔
این اے 118 ننکانہ صاحب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان 38496 ووٹ لیکر آگے جبکہ ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل 33807 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 157 ملتان کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے 79743 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ سیٹ 20 ہزار کی ووٹوں کی برتری سے جیتی۔

این اے 237 ملیر کراچی کےغیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبد الحیکم بلوچ 18847 اگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان 17075 پیچھے ہیں۔

این اے 239 کورنگی کراچی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان 13576 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سیّد نیئر رضا 2312 ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 139 شیخوپورہ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چودھری افتخار بھنگو 36435 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے، پی ٹی آئی کے ابو بکر شرقپوری 34973 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 209 خانیوال کے پی پی 209 کے ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف نے تقریباً چودہ ہزار کی ووٹوں کی برتری سے جیت لیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد فیصل خان نیازی 71586 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری ضیاء الرحمان نے 57864 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

پی پی 241 بہاولنگر اُدھر پی پی 241 میں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ن کو تقریباً 9 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دیدی۔پی ٹی آئی کے امیدوار ملک مظفر خان اعوان نے 57537 ووٹ لیکر فتح حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار امان اللہ ستار باجوہ نے 48650 ووٹ حاصل کیے۔

Back to top button