عام انتخابات،ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

ملک میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسران اور ریٹرنگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آر اوز اور آر اوز کو اختیارات دیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے دوران فوج، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فوج اور  سول آرمڈ فورسز کو بطور کوئیک رسپانس فورس سکیورٹی کیلئے تعینات کیا جائے گا، یہ تعیناتی 5 سے 12 فروری 2024 تک کیلئے ہوگی۔

Back to top button