عتیقہ نے دو فلاپ شادیوں کے بعد تیسری کامیاب کیسے کی؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بتایا ہے کہ دو ناکام شادیوں کے بعد ان کی تیسری شادی بالآخر کامیاب ہوگئی ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے ثمر علی خان کو خود شادی کی پیشکش کی تھی۔ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تین شادیاں کیں جو تمام کی تمام پسند کی تھیں۔ پہلے شوہر سے ان کے دو بچے تھے جب ان کی طلاق ہوئی، اس کے بعد انہوں نے فوری دوسری شادی کی جس کا اختتام بھی جلد ہی ہو گیا، اس کے بعد عتیقہ نے ثمر علی خان سے شادی کی جو آج تک قائم ہے۔ عتیقہ نے بتایا کہ ان کے موجودہ شوہر پی ٹی آئی کے رہنما ہیں جن سے انہوں نے 2012 میں شادی کی تھی۔

خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے 1980 میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا جب انکی پہلی شادی ختم ہوئی تھی۔ انہوں نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد اپنی مرضی سے دوسری شادی کی مگر اتفاق سے وہ بھی کامیاب نہ ہوسکی اور وہ بھی طلاق پر ختم ہوئی۔
عتیقہ اوڈھو نے بتایا تھا کہ انہوں نے تمام شادیاں پسند سے اور پیار ہونے کے بعد کیں، انکا کہنا تھا کہ وہ شادی کے رشتے پر بھر پور یقین رکھتی ہیں اس لیے انہوں نے کوشش جاری رکھی اور دو ناکامیوں کے بعد 2012 میں نانی بن جانے کے باوجود تیسری شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ عتیقہ اوڈھو نے خود بتایا کہ جب وہ اپنی تیسری شادی کے نکاح نامے پر دستخط کر رہی تھی تو ان کی گود میں انکا نواسہ تھا۔ عتیقہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے تیسرے شوہر ثمر علی خان کو شادی کی پیش کش خود کی تھی اور یہ تجویز ان کے بچوں نے انہیں دی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شادی میں ان کے تیسرے خاوند کے بچوں، پوتوں اور نواسوں نے بھی شرکت کی تھی۔

عتیقہ اوڈھو نے کے موجودہ شوہر پی ٹی آئی کے رہنما ثمر علی خان ہیں جن سے انہوں نے 2012ء میں شادی کی تھی۔ ایک انٹرویو میں عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ تیسرے نکاح کی تقریب میں وہ گود میں اپنا نواسہ اٹھائے بیٹھی رہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شادی میں ان کے تیسرے خاوند کے بچوں، پوتوں اور نواسوں نے بھی شرکت کی تھی۔

اپنے شوبز کیرئیر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ انہوں نے ڈیزائنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد بطور سٹائلسٹ پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ بھی کی لیکن اچانک یہ سب کرتے کرتے وہ اداکاری کے میدان میں بھی آ گئیں۔
عتیقہ نے بتایا کہ تب ان کی پہلی شادی ختم ہو چکی تھی، ان کے دو بچے تھے جن کی پرورش کی ذمہ داری بھی ان کے ہی کاندھوں پر تھی اس لئے انہوں نے مالی طور پر مستحکم ہونے کیلئے یہ فیصلہ کیا۔ خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے پی ٹی وی کراچی سے اپنے پہلے ڈرامے ستارہ اور مہر النسا سے ملک گیر شہرت حاصل کر لی تھی۔ اس کامیابی کو دیکھتے ہوئے پرڈیوسروں نے ان سے رابطے کرکے انھیں فلموں میں کام کرنے کی آفرز دینا شروع کر دیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد انہوں نے جلد ہی دوسری شادی کی جو کامیاب نہ ہو سکی لیکن ان کا اس بات پر یقین ہے کہ شادی ایک مضبوط رشتہ ہے اس لئے انہوں نے تیسری شادی کا فیصلہ کیا گو کہ اس وقت تک وہ زائد العمر ہو چکی تھیں۔ انہوں نے انکشاف کیا ثمر علی خان کو انہوں نے خود پرپوز کیا تھا۔

Back to top button