مقامی عدالت نےلال حویلی خالی کرنے کا نوٹس معطل کردیا

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اوران کے بھائی کو بھجوایا گیا لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس معطل کردیا۔

شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم بھٹی نے کی۔ شیخ رشید کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ متروکہ وقف املاک کا نوٹس سیاسی انتقامی کارروائی ہے اسے معطل کیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج عدالت نے کہا کہ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کا لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس معطل کیا جارہا ہے، یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے نوٹس کا اجرا درست نہیں، عدالت نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک کو نوٹس جاری کرکے طلب بھی کرلیا۔

عدالت نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے لال حویلی خالی کرنے کے حکم کے خلاف اپیل کرنے کی بھی اجازت دے دی اور کہا کہ سائل 15 دن میں ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کے لال حویلی خالی کرانے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں

خیال رہے کہ متروکہ وقف املاک کی جانب سے شیخ رشید اور ان کے بھائی کو گزشتہ روز لال حویلی سات روز میں خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا جس شیخ رشید نے گزشتہ روز ہی سیشن عدالت میں چیلنج کردیا۔

Back to top button