عدت میں نکاح کا کیس سیاسی نوعیت کا نہیں،میرا گھر تباہ کردیا

 بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہےکہ  عدت میں نکاح کا کیس سیاسی نوعیت کا نہیں ہے، میرا گھر تباہ کردیا اس لیے  مجھے مجبوراً عدالت آنا پڑا۔

خاور مانیکا نے کہا کہ پہلے ہمیں معلوم نہیں تھا کہ چھپ کر نکاح کیا ہوا ہے، چھپ کر نکاح خلاف شریعت ہے، بچے بھی پریشان تھے۔

 خاور مانیکا کاکہنا تھا کہ بچوں کو تو میری اور بشریٰ بی بی کی طلاق تک کا نہیں معلوم تھا اور بچوں کو نہیں معلوم کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا چھپ کر نکاح ہوا، بچے مانتےہی نہیں کہ ان دونوں کا نکاح ہوا ہے۔جب عدالت سماعت کے لیے آیا تو پہلی بار عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح نامہ دیکھا، بچوں کو عدالت سے حاضری کے بعد بشریٰ بی بی کے نکاح کا بتایا، بچوں کو بتایا کہ یکم جنوری 2018 میں نکاح ہوچکا تھا، میں نے بچوں کو کہاکہ خود نکاح نامہ دیکھ کر آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ  میرے بچے پچھلے 5 سال سے مصیبت میں پڑے ہوئے ہیں، میں تو عمران خان کو جانتا نہیں۔

Back to top button