عریاں تصاویر کے بدلے آسٹریلیا میں لگی آگ کیلئے چندہ

آسٹریلیا میں موسم گرما شروع ہوتے ہی جنگلات میں لگی آگ میں بے تحاشا اضافہ ہوچکا ہے جس میں اب تک لاکھوں جانور جھلس کر ہلاک جب کہ کم سے کم 2 درجن افراد کی موت ہو چکی ہے۔
آسٹریلیا کے دور دراز کے جنگلات میں تقریبا ہر موسم گرما میں آگ لگنے کے واقعات ہوتے ہیں تاہم اس بار آگ زیادہ درجے پر لگی اور پھیلی جس سے آسٹریلیا کے 100 سے زائد مقامات متاثر ہوئے۔
اب تک کی رپورٹس کے مطابق آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے اور اس کے لیے 500 سے زیادہ فائر فائیٹرز دن رات کوشاں ہیں تاہم ابھی تک کارکنان کو کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے اثرات اب شہروں تک آنا شروع ہوگئے ہیں اور دنیا بھر کے افراد نے آگ کو بجھانے کے لیے چندہ مہم شروع کر رکھی ہے جب کہ کئی معروف شخصیات نے بھی چندہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے اور اس سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے امریکا کی بولڈ ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار نے بھی ایک انوکھی مہم شروع کی اور جلد ہی انہوں نے 7 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم جمع کردی۔
فیشن میگزین ’انسائیڈر‘ کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ سوشل میڈیا اسٹار کائلن وارد نے سوشل میڈیا پر ایک منفرد فنڈ مہم شروع کی اور جلد ہی خطیر رقم جمع بھی کرلی۔
رپورٹ کے مطابق ماڈل نے سوشل میڈیا پر ’عریاں سماجی کارکن‘ نامی اکاؤنٹ اور پیج بنائے اور اعلان کیا کہ جو شخص بھی آسٹریلیا میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے 10 ڈالر کا چندہ دیگا وہ انہیں اپنی ’عریاں‘ تصویر بھیجیں گی۔
5e146f278b349
ماڈل نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا کے لیے چندہ جمع کرانے والے شخص کو انہیں رقم جمع کرائے جانے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا جس کی تصدیق کے بعد ہی وہ مذکورہ شخص کو اپنی ’برہنہ تصویر‘ بھیجیں گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماڈل نے اس عمل کے لیے 4 افراد کی خدمات بھی حاصل کیں جنہوں نے چندہ جمع کرائے جانے والے افراد کے ثبوتوں کی تصدیق کا کام کیا۔
آگ بجھانے کے لیے انوکھی چندہ مہم چلانے والی امریکی ماڈل نے ’برہنہ سماجی کارکن‘ نامی اکاؤنٹ بھی بنایا جسے بعد ازاں انسٹاگرام انتظامیہ نے بند کردیا۔
سماجی کارکن اور ماڈل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ انہوں نے تھوڑے ہی وقت میں آسٹریلیا میں لگی آگ کو بھجانے کے لیے 7 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 10 کروڑ روپے تک کا چندہ جمع کرلیا۔
5e146f82d1ec8

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button