لیڈی ڈیانا کی بھتیجی کی ادھیڑ عمرمرد سے منگنی

برطانوی شہزادی آنجہانی لیڈی ڈیانا کی نوجوان بھتیجی 29 سالہ ماڈل و سماجی رہنما کٹی اسپینسر نے خود سے عمر میں کئی گنا بڑی عمر کے شخص اور فیشن ڈیزائنر سے منگنی کرلی۔
کٹی اسپینسر آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کے بڑے بھائی صحافی، لکھاری و سماجی رہنما 55 سالہ چارلز ایڈورڈ، جنہیں عام طور پر ارل اسپینسر بھی کہا جاتا ہے، کی صاحبزادی ہیں۔
کٹی اسپینسر شہزادہ ہیری اور ولیم کی والدہ کی جانب سے کزن ہیں جب کہ وہ اپنے معاشقوں کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔
فیشن میگزین ’ہیلو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 29 سالہ کٹی اسپینسر نے جنوبی افریقن نژاد فیشن ڈیزائنر 61 سالہ مائیکل لیوس سے منگنی کرلی۔
5e147d5e35423
فیشن میگزین نے اپنی رپورٹ میں برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ عمر رسیدہ فیشن ڈیزائنر نے مئی 2019 میں نوجوان ماڈل کو شادی کی پیش کش کی تھی۔
منگنی سے قبل کٹی اسپینسر گزشتہ ماہ دسمبر میں جنوبی افریقہ روانہ ہوئی تھیں اور کرسمس کے موقع پر انہوں نے کیپ ٹاؤن سے مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
اگرچہ خود کٹی اسپینسر یا مائیکل لیوس نے منگنی کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تاہم برطانوی اخبارات کے مطابق دونوں نے سال نو کے موقع پر اپنی دوستی کو رشتے میں بدلا۔
5e147e5492517
برطانوی میڈیا رپورٹس نے نوجوان ماڈل کی عمر رسیدہ فیشن ڈیزائنر سے منگنی کی خبروں کو شہ سرخی کے انداز میں شائع کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان ماڈل فیشن ڈیزائنر سے جلد سے جلد شادی کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بمشکل کٹی اسپینسر کے منگیتر کی دولت 10 کروڑ ڈالر سے زائد ہے اور ان کی پہلی شادی ناکام ہوچکی تھی۔
رپورٹس کے مطابق کٹی اسپینسر کے منگیتر کے تین نوجوان بچے ہیں اور ان کے ماضی میں بھی دیگر ماڈلز و خواتین کے ساتھ تعلقات رہے ہیں۔
5e147d5e43583
دلچسپ بات یہ ہے کہ 29 سالہ کیٹی اسپینسر کی جانب سے 61 سالہ شخص سے منگنی کیے جانے سے قبل ان کے تعلقات خود سے 18 سال بڑے شخص سے تھے۔
کٹی اسپینسر کے ماضی میں بھی خود سے زائد العمر افراد سے تعلقات رہے ہیں اور وہ ماضی میں خود سے بڑی عمر کے افراد سے تعلقات کا اعتراف کرنے سمیت خود کو خوش قسمت بھی قرار دے چکی ہیں۔
کٹی اسپینسر نے ماضی میں کہا تھا کہ ان کے جتنے بھی مرد حضرات سے تعلقات رہے وہ سبھی میچوئر اور اچھے انسان تھے اور وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button