علی ظفر نے گوری رنگت، چہرے پر چمک کا راز بتا دیا

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی کیلئے کوئی بھی کاسمیٹک پراڈکٹ کا استعمال نہیں کرتے ہیں بلکہ ان کی گوری رنگت اور چہرے پر چمک قدرتی ہے۔علی ظفر کی جانب سے نئے سال کے حوالے سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ باقی باتیں چھوڑیں، یہ بتائیں کہ چہرہ کس طرح چمکتا ہے اور اتنی گوری رنگت کیسے ہوتی ہے؟ اس پر علی ظفر نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ رنگت کو گورا کرنے اور چمکانے کے لیے کسی بھی کریم کا استعمال نہیں کرتے، چہرے کی اصل چمک اندر سے آتی ہے اور کریموں پر گلو لکھنے سے نہیں آتی۔گلوکار نے اعتراف کیا کہ البتہ وہ دھوپ سے بچنے کے لیے سن بلاک اور موئسچرائزر کا استعمال ضرور کرتے ہیں، سوال پوچھنے والے شخص کو کہا کہ باقی چہرے پر چمک لانے کے لیے اچھی غذا کھائیں، ورزش کریں، کسی کی غیبت نہ کریں، اچھا سوچیں، روح پاک رکھیں اور والدین کی خدمت کریں۔علی ظفر کے جواب پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور لکھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ گوری رنگت والے شخص نے کبھی بھی کسی سوال کا جواب درست نہیں دیا، بعض صارفین نے علی ظفر کی بات سے اتفاق بھی کیا کہ چہرے پر چمک اور رنگت گوری کرنے کیلئے اچھی غذا اور ورزش کرنی چاہئے۔حال ہی میں نئے سال کے موقع پر گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں اور فالوورز کو اپنے کام سے کام رکھنے کی تلقین کی اور ہدایت کی کہ دوسروں کے اندر منفی پہلو دیکھنے کے بجائے ان کی مثبت باتوں پر غور کرنے کا کہا۔

Back to top button