علی ظفر کا جیلوں میں قید بے گناہ اورغریب خواتین کی مدد کا اعلان

انٹرنیشنل ویمن ڈے پر گلوکار علی ظفرنے جیلوں میں قید بے گناہ اور غریب خواتین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔
ٹوئٹر پر علی ظفر نے آج خواتین کے عالمی دن پر جیلوں میں قید بے گناہ اور غریب خواتین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار بے گناہ خواتین برسوں سے جیل میں قید ہیں، آج خواتین کے دن پر عہد کرتا ہوں کہ اپنی عاجزانہ صلاحیت کے مطابق ان کو انصاف دلانے کےلیے بھرپور کوشش کروں گا۔ علی ظفرنے کہا کہ ان خواتین کو انصاف حاصل کرنے کے درکار قانونی مدد حاصل کرنے کےلیے اپنی پوری کوشش کروں گا۔ علی ظفرنے لوگوں کو بھی اس نیک کام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میرا ساتھ دیں، ہم مل کر اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button