علی ظفر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ۔

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر کی سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ہے۔
علی ظفر نے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ا۔
فالوورز کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچنے پر علی ظفر نے اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک خصوصی پوسٹ بھی شیئر کی۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی ظفر نے کہا کہ ’اب ہم 50 لاکھ افراد پر مشتمل فیملی بن گئے ہیں، یہ سب کچھ آپ لوگوں کی محبت سے مکمل ہوسکا ہے‘۔
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی گزشتہ کچھ عرصے سے شوبز شخصیات کی جانب سے دیگر پلیٹ فارمز کے مقابلے میں انسٹاگرام کو استعمال کیے جانے میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
جس کے باعث کچھ اداکاروں کی مقبولیت بھی بڑھ رہی ہے جبکہ کچھ کو تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔
تاہم ادکاروں کی نسبت پاکستانی اداکاراؤں کی انسٹاگرام فالوونگ زیادہ ہے اور انسٹاگرام پر عائزہ خان سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہیں۔
