عمران خان اتحادیوں پر اعتماد کریں اور فسادیوں سے دور رہیں

چودھری شجاعت حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اتحادیوں پر اعتماد کریں اور فسادیوں سے دور رہیں، فسادیوں نے ہر دور میں نفرت اور انتشار کی سیاست کی۔اللہ تعالیٰ عمران خان کوفسادیوں کے نرغے سے دور رکھے۔
مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے عمرہ کے لئے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کے ساتھ اتحاد بغیر کسی لالچ کے ملک و قوم کے مفاد میں کیا، اس پر قائم ہیں اور رہیں گے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ”ٹیں کا درس“ دینے والے اتحادیوں سے محبت اور فسادیوں سے دوری کا مشورہ دیا ہے. اپنی اپنی نہیں بلکہ پاکستان کی بولی بولیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ مجھے خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی، اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، اب بھی انشاء اللہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا. صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمرے کے دوران عمران خان کیلئے بھی دعا کریں گے جس پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کوفسادیوں کے نرغے سے دور رکھے، چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ خانہ کعبہ کے اندر جانے کی سعادت نصیب فرمائی، اپنی معافی کے علاوہ کبھی اپنے لیے دعا نہیں کی، اب بھی انشاء اللہ عوام کی خوشحالی کیلئے دعا کروں گا، ان لوگوں کیلئے دعا کروں گا جنہوں نے اپنے نام کے ساتھ دعا کی درخواست کی۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ ق کی قیادت کی طرف سے حکومتی روئیے پراظہار تحفظات کا سلسلہ جاری ہے اور ق لیگ قیادت کی طرف سےحکومت کی طرف سے بنائی گئی نئی مذاکراتی کمیٹی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے اورواضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے اور ان سے کئے گئے معاہدے پر عمل نہیں ہوتا بات چیت آگے نہیں بڑھائی جائے گی.
