عمران خان کو اب ڈرائونے خواب آئیں گے
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے سارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب انہیں ڈراؤنے خواب آئیں گے۔
خواجہ آصف نے ایک بار پھر سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہدف تنقید بنایا اور ان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان چورن بیچ رہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کر کے الیکشن میں 5 سال کے لیے حکومتیں مل جائیں گی۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے تو 2 صوبائی حکومتوں کے ساتھ مرکز کا انتخاب لوٹ لیں گے، عمران خان کے سارے خواب چکنا چور ہوگئے، اب اس کو ڈراؤنےخواب آئیں گے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی کے جلسے سے خطاب میں کہا تھا کہ تمام اسمبلیوں سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا اور جلد مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا۔
