عمران خان کو ووٹ دینے پر اپنی جہالت کا اعتراف کرتا ہوں

ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل(ر) امجد شعیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا اور میں اپنی جہالت کا اعتراف کر لیتا ہوں۔ بات شروع کرنے سے پہلے انہوں نے ایک مثال بھی دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی 2 سال کا بچہ بھی کسی گرم چیز کو ہاتھ لگاتا ہے تو اسے سمجھ آجاتی ہے کہ میں نے آئندہ اس کو ہاتھ نہیں لگانا۔ ان کی مثال سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عمران خان کی حکومت سے سخت ناخوش ہیں جس کے بعد اب وہ دوبارہ پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیں گے۔
خیال رہے کہ اس طرح کے تجزیے موجودہ حکومت پر پہلے بھی کئے گئے ہیں جن میں عمران خان اور ان کی کابینہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ تا ہم عام عوام کی جانب سے بھی اس حوالے سے بار بار تنقید کی جاتی ہے جب کہ کچھ عرصہ قبل ایک میڈیا رپورٹ میں جب لوگوں سے پوچھا گیا تو ایک بہت بڑی تعداد نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کو ووٹ دے کر غلطی کی تھی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کو ان کے فیصلوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کیوں کہ عمران خان نے حکومت میں آتے ہی ٹیکس لگا دیئے تھے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوا تھا اور عام آدمی کو اس سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم حکومت کی جانب سے کوشش کی جاتی رہی ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح عوام کو ریلیف فراہم کریں لیکن ابھی تک پاکستان کی عوام عمران خان سے زیادہ خوش نظر نہیں آتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button