عمران خان کے NA108سے کاغذات نامزدگی مسترد

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہNA108کاغذات نامزدفی مسترد کر دیئے گئے۔
فیصل آباد کے ضلعی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ دیا جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔
ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری کردی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبر کوہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مردان ،این اے 24 چارسدہ ،این اے 31 پشاور ، این اے 45کرم ،این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب, کراچی کے 3 حلقوں این اے 237،239 ،246 میں ضمنی الیکشن 25 ستمبر ہوں گے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ بیک وقت مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، فیصل آباد، ننکانہ، ملیر، کورنگی اور کراچی ساؤتھ سےبھی میدان میں اتریں گے تاہم اب فیصل آباد میں ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔
