عمران عباس کی والدہ انتقال کر گئیں

معروف اداکار عمران عباس کی والدہ انتقال کر گئیں، اہم سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار تعزیت، والدہ کی مغفرت کے لیے دعائیں کیں۔اداکار نے سوشل ویب سائٹ انسٹا گرام پر والدہ کے قدموں کو چومنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام بھی تحریر کیا۔

اداکار نے اپنے پیغام میں‌ لکھا کہ اب وہ زندگی میں کبھی اپنی والدہ کے قدموں کو چوم نہیں سکیں گے، اداکار کی والدہ 15 دسمبر کو وفات پا گئی تھیں‌ اور اسی دن دو سال قبل ان کے والد بھی دنیا سے رخصت ہوئے۔

مداحوں اور دوستوں سے والدہ کی مغفرت کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی گئی ۔ خبر شیئر کیے جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی افراد نے بھی ان سے تعزیت کی۔

مداحوں کی جانب سے بھی اداکار کی پوسٹ پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور انہیں صبر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی۔

Back to top button