خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات، 2ہزارسے زائد سٹیشنزحساس قرار

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے لیے قائم 9 ہزار 202 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 ہزار 507 سٹیشنز انتہائی حساس جبکہ 4 ہزار 168 حساس قرار دے دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 2 ہزار 528 پولنگ سٹیشن پر معمول کے مطابق پولنگ کا امکان ہے۔17 اضلاع میں 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونگے جبکہ دیگر اضلاع میں 16 جنوری کو پولنگ ہوگی۔

مجموعی طور پر ایک ہزار 248 پولنگ سٹیشنز ہیں جس میں سے 860 حساس اور 165 انتہائی حساس ہیں جبکہ 224 کو خطرے سے پاک قرار دیا گیا۔558 پولنگ اسٹیشنز میں 354 انتہائی حساس، 148 حساس ہیں جبکہ 58 پولنگ اسٹیشنز پر غیر معمولی حالات کا کوئی خطرہ نہیں۔

ضلع چار سدہ میں سب سے زیادہ 425 پولنگ اسٹیشنز پر کسی قسم کی غیر معمولی صورتحال کا خدشہ نہیں ہے، مجموعی طور پر 732 پولنگ اسٹیشنز میں سے 307 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

Back to top button