عمران کوNA-95میانوالی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد ان کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن کردیا گیا ہےجس کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے 95 میانوالی کی نشست خالی قرار دے دی۔

جلد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نشست پر بھی ضمنی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیاتھا۔
الیکشن کمیشن نےفیصلے میں کہاتھا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب ہوئے، فیصلے میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

الیکشن کمیشن کے 4 رکنی کمیشن نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹسز میں ملوث رہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

فیصلے کے مطابق عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے،ان کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔

Back to top button