عمران 30 دسمبر کو الیکشن کی تاریخ دے گا یا اسمبلیاں توڑ دے گا

تحریک انصاف کے اتحادی اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان 30 دسمبر کو الیکشن کی تاریخ دے گا یا اسمبلیاں توڑ دے گا۔

ایک بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق گیند حکومت کے کورٹ میں ہے وہ سیاست آباد کرے یا برباد کردے یہ سب کچھ حکومت پر منحصر ہے۔

عوام مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے ان کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کردیا، چار چار وزراء مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا، حکومت عوام میں جانے کے قابل ہی نہیں ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔

Back to top button