کورونا:17 افراد کے ٹیسٹ مثبت،24 کی حالت تشویشناک
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت، 24 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 6 ہزار 704 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 704 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.25 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
