عمرایوب کا بطور سیکرٹری جنرل تحریک انصاف استعفیٰ نامنظور

عمران خان نے عمرایوب کابطور سیکرٹری جنرل تحریک انصاف استعفیٰ نامنظورکرلیا۔

تفصیلات کےمطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے عمرایوب کوبطور سیکرٹری جنرل کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکی جانب سے نے عمران خان کی ہدایات پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کور کمیٹی نے عمر ایوب پراعتمادکااظہار کیاہے۔

Back to top button